نومبر میں طلبا اور سرکاری ملازمین کو مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) نومبر میں طلبا اور سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں 9 نومبر کو مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

اس سال سرکاری کیلنڈر کے تحت یومِ اقبال کی تعطیل پیر کو ہوگی، جبکہ اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں ملیں گی۔

تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث طلبا کو بھی تین روز چھٹیوں کا موقع ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...