عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 21 کے افسر عباس احسن کو 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری سونپ دی گئی، آئی جی پی خیبر پختونخوا کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عباس احسن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز کے فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن صوبائی پولیس افسر خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...