امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ وسکونسن ڈیلز کے قریب قصبے ڈیلونا میں پیش آیا۔ طیارے میں 5 افراد اور ایک بچہ سوار تھا، جو حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...