اسلام آباد میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، ایک کروڑ کا سامان چوری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، بہارہ کہو کے علاقے میں چور گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے۔
چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 20 تولے سے زائد طلائی زیورات، نقدی، 7 موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کر لیا گیا تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
متاثرہ خاندان پولیس کی جانب سے تفتیش میں روایتی تاخیر پر پریشان ہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود تفتیش یا ملزمان کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments