انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

گزشتہ برس اس مدت میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زائد تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے جبکہ چھوٹے دکانداروں کی سکیم کے تحت 1473 تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق 137 نئے اور 1336 موجودہ تاجروں نے سکیم کے تحت گوشوارے جمع کرائے جبکہ 2875 دکانداروں نے ٹیکس سکیم میں رجسٹریشن کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...