جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، اس اہم تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی سٹاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نجی دورہ انگلینڈ سے واپسی 21 اکتوبر کو ہوگی، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنے عہدے کے فرائض سنبھالیں گے۔

اس دوران جسٹس منیب اختر عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...