پی ٹی آئی کے مزید 3 ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے مزید 3 ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، پروڈکشن آرڈر عادل خان بازئی، میاں غوث محمد اور جمال احسن خان کے جاری کئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں ارکان کو پارلیمنٹ لاجز منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، پارلیمنٹ لاجز میں تینوں ارکان کی رہائشگاہیں سب جیل قرار دی گئیں، تینوں ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...