روس اور ترکی کا تجارت و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ منصوبوں کا جائزہ

ماسکو: (شاہد گھمن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے ساتویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران روس اور ترکی کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے کے لیے جاری کوششوں اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق سرگئی لاوروف اور ہاکان فیدان نے دونوں ممالک کے اہم مشترکہ منصوبوں پر جاری کام اور ان پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی۔

تاہم، روسی وزارت خارجہ کی جانب سے زیر بحث منصوبوں یا ملاقات میں طے پانے والے ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...