امریکا میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ٹرمپ انتظامیہ قابو پانے کیلئے متحرک

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ستمبر میں صارفین کی قیمتوں کے اشاریے میں اگست کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ افراطِ زر کی شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

اگست میں یہ شرح 3.4 فیصد تھی جبکہ ماہرین معیشت نے ستمبر میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خوراک اور توانائی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو نکال کر بنیادی مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا، مہنگائی میں اضافے نے امریکی شہریوں کی قوتِ خرید پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ حقیقی معنوں میں کم مؤثر ہو رہا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ اور دیگر اخراجات پورے کرنا بھی عوام کے لئے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

معاشی صورتِ حال اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں پر بھی توجہ بڑھ گئی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکہ میں وسط مدتی انتخابات قریب آ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...