قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت اہم قومی اور عوامی امور زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی اسلام آباد میں سیکٹر آئی 10 اور آئی 11 کے درمیان کچرا پھینکنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں سیکٹرز کے درمیان کچرا پھینکنے سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے اور شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی قومی کتاب فاؤنڈیشن ایکٹ 1972 میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے، جبکہ پاکستان کلائمیٹ چینج ترمیمی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بھی بحث ہوگی۔
اس کے علاوہ خشک سالی سے متاثرہ بلوچستان کے شمالی پشتون علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وقفہ سوالات سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments