بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور قانون ساز اسمبلی کے رکن فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب عالمگیر خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ارباب زرک خان نے بھی ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر گیلانی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور ملتان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...