امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے، ایسا نہیں ہوگا، ایران امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، ایران پر امریکی پابندیاں انسانی اصولوں کے منافی ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایران پر امریکی حملے بلاجواز اور غیر انسانی تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments