ایکس کی جانب سے پوسٹس لائیکس کا آپشن چھپانے کا فیصلہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے پوسٹس لائیکس کے آپشن کو چھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے، یہ بہت اہم تبدیلی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کو بغیر کسی خوف کے لائیک کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے 2023 میں ایکس پریمیئم کے صارفین کیلئے لائیکس ٹیب چھپانے کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ہر صارف کیلئے لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کا تحفظ حاصل ہوسکے، صرف آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کی پوسٹس کو کون لائیک کر رہا ہے جبکہ دیگر کو اس کا علم نہیں ہو سکے گا۔

اس سے قبل مئی میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ پبلک لائیکس کے آپشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔

پبلک لائیکس سے مراد صارف کے پروفائل پیج میں موجود وہ سیکشن ہے جس میں ان تمام پوسٹس کا ریکارڈ ہوتا ہے جو آپ نے لائیک کی ہوتی ہیں۔

اس موقع پر ایکس کے ڈائریکٹر آف انجینئرنگ Haofei Wang نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کے پروفائل پیج سے پبلک لائیکس کو ہٹایا جا رہا ہے،اس تبدیلی کے بعد کوئی یہ نہیں جان سکے گا کہ آپ نے دیگر صارفین کی کونسی پوسٹس کو لائیک کیا۔

انہوں نے ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم لائیکس کو پرائیویٹ کر رہے ہیں، کیونکہ پبلک لائیکس کے باعث بیشتر افراد کسی پوسٹ کو لائیک کرنے سے گھبراتے ہیں۔

انہوں نے مزید عۃم کہ بہت جلد صارفین کسی پریشانی کے بغیر اپنے پسندیدہ مواد کو لائیک کر سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں