سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی ہے جس کے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور (SMW4) میں خرابی سامنے آئی ہے۔

ایس ایم ڈبلیو فور پاکستان کو ملانے والی 7 سب میرین کیبل میں سے ایک ہے، سب میرین کیبل میں خرابی سے مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیمیں خرابی کا تعین کر کے اسے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ پی ٹی اے انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس معمول پر آنے تک صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں