50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا، برازیل نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کردی

برازیلیا: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ایکس نے 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا کردیا۔

برازیل کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لگائی جانے والی پابندی ایک ماہ آٹھ 10 دن بعد ختم کردی، برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزاندرے موریز نے ایکس پر 30 اگست کو پابندی عائد کی تھی۔

جسٹس الیگزاندرے موریز نے بتایا ہے کہ ایکس کی انتظامیہ نے جرمانہ ادا کردیا ہے اس لیے اب اس کی سرگرمیاں بحال کی جاتی ہیں، برازیل میں ایکس پر پابندی کی ایک بنیادی وجہ یہ تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے غلط بیانی پر مبنی پوسٹیں ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔

برازیل کی حکومت نے ایکس کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ 2022 کے صدارتی انتخابات پر اثر ہونے والے متعدد پروفائلز کو بند کردیں، ایکس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

برازیلی قانون کے مطابق کسی بھی بڑے غیر ملکی میڈیا پورٹل کے لیے ملک میں نمائندے کا تقرر لازم ہے، ایکس کی انتظامیہ نے اب برازیل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں