دنیا کا پہلا اے آئی فوجی میدان میں اترنے کو تیار

نیویارک: (ویب ڈیسک) معروف امریکی ٹیک کمپنی، فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی فینٹم ایم کے 1 ایجاد کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس انسان نما روبوٹ کا قد 5 فٹ 9 انچ، وزن 176 پونڈ ہے اور یہ 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ عسکری تنصیبات تعمیر کرنے، اپنے مورچوں کا دفاع کرنے اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے میں فوج کی مدد کرتا ہے۔

امریکی فوج اس اے آئی فوجی کو حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے، فاؤنڈیشن کا مشن ایسا اے آئی فوجی تخلیق کرنا ہے جو ہر وہ کٹھن اور جان جوکھوں میں ڈالنے والا کام کر سکے جو انسانی فوجی انجام دیتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کمپنی وسیع پیمانے پر تحقیقات و تجربات کر رہی ہے جبکہ سرمایہ کار اسے رقم بھی فراہم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں