فائیو جی لائسنس آئندہ سال فروری یا مارچ تک جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ طویل عرصے سے منتظر جی فائیو لائسنس آئندہ سال فروری یا مارچ تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق تیاریوں کے آخری مراحل جاری ہیں اور اتھارٹی تکنیکی، ریگولیٹری اور مالی تقاضوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ لائسنسنگ کا عمل شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔

فائیو جی لائسنس کا اجراء ملکی ٹیلی کام سیکٹر کی جدید کاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، اس ٹیکنالوجی کے آغاز سے ملک میں کنیکٹیویٹی بہتر ہونے، انٹرنیٹ سپیڈ میں اضافے اور جدید ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت دے گی، آئی ٹی ایکسپورٹس میں بہتری لائے گی اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کی مضبوط بنیاد رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں