دریا کا پانی اچانک چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل

بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا میں اکثر اوقات ایسے عجیب وغریب اور مافوق الفطرت واقعات رونما ہو جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک بہتے ہوئے دریا کا پانی اچانک چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا جس نے سب کو ہی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ جنوبی چین میں پیش آیا جہاں ایک بہتے دریا کے پانی نے اچانک اپنا رنگ تبدیل کیا اور وہ بے رنگ سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہوگیا اور قرب وجوار کے لوگوں نے یہ دیکھ کر مارے حیرت کے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔

تاہم دریا کے پانی کی رنگت کی تبدیلی کچھ وقت تک جاری رہی اس کے بعد وہ واپس اپنے قدرتی روپ میں واپس آ گیا۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور دریا کے یوں اچانک نیلا ہونے پر مقامی لوگوں کی جانب سے بھی کئی خدشات اور افواہوں نے بھی جنم لیا۔

کچھ مقامی لوگوں نے دریا کے رنگت کی تبدیلی کی وجہ ایک قریبی پٹرول سٹیشن کو بتایا اور کہا کہ مذکورہ پٹرول سٹیشن کیمیائی فضلہ باہر پھینک رہا ہے جس سے دریا کے پانی نے اپنا رنگ بدلا۔

ایک دعویٰ یہ بھی سامنے آیا کہ دریا کے رنگ میں تبدیلی قریب ہی موجود ایکسپریس ڈیلیوری پوائنٹ تھا جہاں ایک ملازم نے پلاسٹک کے ڈرموں سے دریا میں پینٹ بہایا تھا تاہم اس دعوے کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں