قربانی کے جانور کی مساج کرنے والا انوکھا بیوپاری

جکارتہ :(ویب ڈیسک ) عام طور پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے خریدے گئے جانور کی آؤ بھگت خریدار کرتے ہیں مگر انڈونیشیا میں ایک بیوپاری جانوروں کی دیکھ بھال کے دوران ’مساج‘ بھی کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیوپاری کاستونو کا کہنا تھا کہ عام انسانوں کی طرح جب آپ بھی خود کو بیمار اور تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو اکثر لوگ تندرست و توانا ہونے کیلئے مساج سینٹر کا رخ کرتے ہیں، بالکل اسی طرح جانور بھی خود کو بیمار اور تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں ، لیکن بے زبان ہونے کی وجہ سے ہم ان کی بات نہیں سمجھ پاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ انسان زندگی میں توجہ اور محبت کی تلاش میں رہتا ہے ، اسی طرح جانوروں کو بھی توجہ اور آپ کی محبت کی ضرورت ہوتی ہے، آج میں ان جانوروں کے قریب ہوں اس لیے بہتر طریقے سے ان کے مسائل کو سمجھتا ہوں۔

کاستونو کا مزید کہنا تھا کہ جو گائے بھی کسی وجہ سے سست ہوجاتی ہے تو مساج سے گائے کا مزاج بہتر ہوجاتا ہے اور وہ بھر پور کھانے پینے سے بھی لطف اندوز ہوتی ہے جبکہ فٹنس والی گائے کی خریدار سے قیمت بھی زیادہ ملتی ہے۔

واضح رہے کاستونو کا جانور دوست اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے اس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں