تھوک لگا کر شہری کا مساج کرنے والا انوکھاحجام پکڑا گیا

اتر پردیش :(دنیا نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں تھوک لگا کر شہری کا مساج کرنے پر حجام کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پنڈت اشیش کمار نامی شہری 11 جون کو حجام کے پاس گیا اور مساج کے دوران حجام پانی کے بجائے اپنے ہاتھ میں تھوک کر شہری کے چہرے پر ملتا رہا۔

اس دوران شہری حجام کی حرکت سے ناواقف رہا تاہم چند روز بعد احساس ہونے پر دکان کی سی سی ٹی وی چیک کی تو معاملہ ہی الگ نکلا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجام مساج کے دوران مسلسل اپنے ہاتھ پر تھوک کر شہری کے چہرے پر ملتا رہا۔

سی سی ٹی وی دیکھنے کے بعد شہری تھانے پہنچ گیا اور مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے حجام کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں