بیوی کی بات نہ مان کر شوہر کی قسمت چمک اٹھی، کروڑ پتی بن گیا
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مشہور کہاوت ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن ایک شخص تو اپنی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن بیٹھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک شخص ملازمت کیلئے گھر سے نکلا تو لنچ باکس ساتھ لینا ہی بھول گیا، اس کا علم ہونے پر مذکورہ شخص کی بیوی نے شوہر کو راستے میں فون کر کے واپس گھر آنے اور لنچ باکس لے جانے کا کہا۔
تاہم شوہر واپس گھر جانے کے بجائے قریب ہی ایک گروسری سٹور میں چلا گیا تاکہ دفتر میں کھانے کیلئے کچھ خرید کر ساتھ لے جا سکے۔
اس شخص نے کھانے کے ساتھ ملیئیئر باکس بھی خرید لیا اور جب اس کو سکریچ کیا تو وہ 3 ملین ڈالر (لگ بھگ 84 کروڑ روپے پاکستانی) جیت چکا تھا، لاٹری جیتنے پر اس کی کیفیت ناقابل یقین ملنے والی خوشی کی طرح تھی۔
خوش نصیب نوجوان کا کہنا تھا کہ سٹور سے نکلنے سے قبل ٹکٹ سکین کیا تو اس پر لکھا تھا ’’لاٹری ونر‘‘، مجھے پہلے تو یقین نہیں آیا لیکن جب میں نے تمام صفر دیکھے تو خوشی سنبھالی نہ گئی اور فوری طور پر بیوی کو فون کر کے یہ خوشخبری سنائی۔
نوجوان نے بتایا کہ میں اکثر اپنی بیوی سے مذاق کرتا رہتا ہوں اس لئے اسے فوری طور پر میری بات کا یقین نہیں آیا لیکن بالآخر میں اسے یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا۔