فلائٹ منسوخ ہونے پر دولہا دلہن کی اپنے ہی ولیمے میں آن لائن شرکت
کرناٹک: (ویب ڈیسک) بھارت میں فلائٹ منسوخ ہونے پر دولہا دلہن اپنی ہی شادی کی تقریب شریک نہیں ہوسکے، تقریب میں مہمان موجود تھے، مگر مہمانوں نے آن لائن شرکت کی۔
بھارتی نجی ایئرلائن انڈیگو پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی، چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔
اس صورتحال پر کرناٹک کے شہر ہبلی میں ایک شادی کی استقبالیہ تقریب کے حقیقی میزبان دولہا دلہن کے بغیر ہوا، نوبیاہتا جوڑے نے 1400 کلو میٹر دور بیٹھ کر آن لائن شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں مقیم سافٹ ویئر انجینئرز میہاکشر ساگر اور سنگم داس کی استقبالہ تقریب 3 دسمبر کو گجرات میں طے تھی۔ جوڑے کو 2 دسمبر کو ہبلی پہنچنا چاہتا تھا، جبکہ کئی رشتے داروں نے ممبئی کے راستے سفر کی منصوبہ بندی کی تھی۔
تاہم 2 دسمبر کی صبح سے فلائٹس تاخیر کا شکار رہیں اور رات بھر کی بے چینی کے بعد 3 دسمبر کی علی الصبح انہیں اطلاع ملی کہ ان کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے، جس کے بعد کوئی متبادل سفر بھی ممکن نہ رہا۔
دلہن کی والدہ کے مطابق یہ خبر خاندان کے لیے ’’انتہائی افسوسناک‘‘ تھی، ہم نے بڑے اہتمام سے استقبالیہ رکھا تھا، مگر صبح 4 بجے پتا چلا کہ فلائٹ ہی کینسل ہوگئی۔ ہم نے دیر تک انتظار کیا مگر وہ نہ پہنچ سکے، ہمیں بہت دکھ ہوا۔
مہمان پہلے ہی جمع ہو چکے تھے، اس لیے خاندان نے تقریب جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ہال میں اسکرین نصب کی گئی اور استقبالیہ ورچوئل انداز میں منعقد ہوا، جس میں میہا اور سنگم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔
دلچسپ منظر یہ تھا کہ دولہا دلہن کی نشستوں پر دلہن کے والدین بیٹھے اور رسمی روایتی کارروائیاں انجام دیں، جبکہ جوڑا دور بیٹھ کر مہمانوں کو آن لائن استقبال کرتا رہا، یوں یہ استقبالیہ مکمل طور پر ڈیجیٹل تقریب میں بدل گیا۔