سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کا انوکھا مقدمہ خارج

لاہور:(دنیا نیوز) لاہورکے سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری ہونے کے معاملہ پر درج ہونے والا انوکھا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

اسلام پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ خارج کر دیا،مقدمہ اعلیٰ افسران کے احکامات پر خارج کیا گیا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کی طرف سے عدم پیروی پر مقدمے کا اخراج ہوا۔

دوسری جانب جج کی طرف سے کروائی جانے والی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر بھی وائرل تھی، اِس مقدمے پر سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بن رہے تھے۔

خیال رہے اسلام پورہ پولیس نے جج کے ریڈر حبیب الرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں سیب اور ہینڈ واش کی قیمت ایک ہزار روپے درج تھی۔

علاوہ ازیں سب سے کم مالیت کی یہ چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل کا سامنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں