ریکارڈ بنانے کیلئے بیکرز نے بیک وقت 83,427 کوکیز بنا ڈالیں
پنسلوانیا: (ویب ڈیسک) پِٹسبرگ سے تعلق رکھنے والے فیس بک پیج ممبران نے کُل 83,427 کوکیز کو بیک کر کے ایک عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ویڈنگ کوکی ٹیبل کمیونٹی فیس بک پیج کے زیراہتمام دنیا کے سب سے بڑے کوکی ایکسچینج کے انعقاد کی کوشش کی گئی، ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے 14 ریاستوں اور نیوزی لینڈ سے 67 ٹیموں پر مشتمل 583 بیکرز کو اکٹھا کیا گیا۔
بیکرز نے واشنگٹن کاؤنٹی فیئر گراؤنڈز میں ٹیم ٹیبلز پر 83,427 کوکیز بنا کر پیش کیں جبکہ آخر میں 73,835 کوکیز کا تبادلہ ہوا۔
دی ویڈنگ کوکی ٹیبل کمیونٹی کی رکن لورا میگون نے نے ریکارڈ تعداد میں کوکیز بنانے کے حوالے سے کہا کہ کوکیز کرسمس کی تھیم پر مبنی تھیں۔
انہوں نے سی بی ایس پٹسبرگ کو بتایا کہ ہم نے ہر چیز کو سنو بالز اور سانتا کلاز اور قطبی ہرن کی طرح سجایا تھا، ان سب میں بہت مزہ آیا۔
اس کوشش کے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا جائے گا اور منتظمین کو امید ہے کہ اسے کرسمس کوکیز کے سب سے بڑے تبادلے کے طور پر شمار کیا جائے گا۔