سعودی تنظیم نے59 ملین ٹن استعمال شدہ کپڑے عطیہ کرکے گنیز بک میں نام لکھوا لیا

ریاض :(ویب ڈیسک ) سعودی تنظیم ’’ کسوہ فرح‘‘ نے دنیا میں کپڑے کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم کےدوران 59 ملین ٹن استعمال شدہ ملبوسات جمع کرکے عطیہ کر کے ریکارڈ بنا لیا۔

تنظیم نے 15 لاکھ استعمال شدہ کپڑوں کے جوڑے اکٹھے کئے گئے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، تنظیم کو دوسری مرتیہ ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس فنڈریزنگ منصوبے کے تحت محدود آمدنی والوں یا کوئی آمدنی نہ کرنے والوں کو ملبوسات فراہم کئے جاتے ہیں۔

’’کسوہ فرح‘‘ پروجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک رکن اشواق النشوان نے کہا ہے کہ 2019 میں ایسوسی ایشن ملبوسات کی تعداد کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب رہی تھی۔

یاد رہے ’’ کسوہ فرح‘‘ کے اس منصوبے میں 6000 سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں