برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی 76 ویں سالگرہ، لندن میں ٹروپنگ دی کلر کی رنگا رنگ تقریب

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی 76 ویں سالگرہ پر لندن میں ٹروپنگ دی کلر کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رائل ایئر فورس کے جہازوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، بڑی تعداد میں عوام نے بادشاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کینسر کی تشخیص کے بعد شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی پانچ ماہ بعد منظر عام پرآئیں۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ کیٹ میڈلٹن بادشاہ کی سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہوئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں