چینی وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے
بیجنگ : (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی کے مطابق چینی وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سعودی پریس اتاشی کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچیں گے، سعودی عرب میں چینی سفارتخانے نے پریس اتاشی کے ٹویٹ کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر اعظم سعودیہ اور چین کی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزیراعظم سعودی عرب کے بعد یو اے ای کا دورہ بھی کریں گے۔