اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر دوران لینڈنگ گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک، متعدد زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر غزہ میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثہ غزہ سٹی کے علاقے رفاہ میں پیش آیا، دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے، ہیلی کاپٹر ملٹری کارروائی کے دوران زخمی اہلکار کو نکالنے گیا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران صحیح طریقے سے زمین کو چھونے کے بجائے گر کر تباہ ہو گیا۔