سعودی عرب نے یمن میں پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا

عدن: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں قابل تجدید توانائی سے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔

سعودی عرب کے ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام’اعماریمن‘ کے زیراہتمام عدن گورنری میں قابل تجدید توانائی کی مدد کے پانی کو صاف کرنے اور اسے محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس منصوبے سے عدن کے اضلاع میں رہنے والے کم از کم آٹھ لاکھ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جبکہ بالواسطہ طور پر تقریباً 1.5 ملین افراد مستفید ہوں گے، یہ منصوبہ سعودی ڈویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن آف یمن اور صلہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

منصوبہ قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے پائیدار طریقے سے پمپ کئے جانے والے پینے کے پانی کی مقدار میں اضافہ کرے گا، فیلڈز میں پانی کے وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد دے گا، کارکنوں کو شمسی توانائی کو برقرار رکھنے اور استعمال کرنے کی مہارت فراہم کرے گا۔

منصوبہ کا مقصد پیداواری پانی کے شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ 8 بنیادی اور اہم شعبوں میں پائیدار ترقیاتی منصوبے اور اقدامات فراہم کرتا ہے۔

ان منصوبوں میں تعلیم، صحت، پانی، توانائی، نقل و حمل، زراعت اور ماہی گیری شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں