جنوبی افریقہ: 90 خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 42 بار عمر قید کی سزا
جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں 9 سال کی کم عمر لڑکی سمیت 90 خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 42 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ نکوسناتھی پھکاتھی نے 2012ء سے 2021ء کے درمیان جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع کرہولنی اور اس کے اطراف میں سکول کی طالبات کو نشانہ بنایا اور بچوں کو انہیں زیادتی کرتے ہوئے دیکھنے پر مجبور کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ ہائیکورٹ کی جج لیسگو ماکولوماکوے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نکوسناتھی پھکاتھی کو جنسی، اغوا، چوری اور حملے سمیت دیگر الزامات پر 42 بار عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
جج نے کہا کہ ہماری عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے جرم پر سزائیں دیں خاص طور پر جب اس میں نوجوان، معصوم، اپنا دفاع کرنے سے قاصر اور کمزور لڑکیوں کو نشانہ بنایا۔
سرمئی رنگ کے ٹریک سوٹ پہن کر بیساکھیوں کے ساتھ عدالت میں موجود ملزم کو جب عدالت سزا سنا رہی تھی تو اس دوران اس نے اپنے چہروں کو بازوؤں میں چھپا رکھا تھا اور محض چند لمحوں کے لئے ہی جج کی جانب دیکھا۔
پولیس نے انہیں اس وقت ٹانگ میں گولی ماری تھی جب اس نے اپنی ڈرامائی گرفتاری کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔