اسرائیل کے جنوبی لبنان اور بیروت ایئرپورٹ کے اطراف میں حملے، متعدد افراد جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے جنوبی لبنان اور بیروت ایئرپورٹ کے اطراف حملے میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو پر حملہ کیا، اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے نواحی علاقے میں کمانڈ سینٹرز، ہتھیاروں کے ڈپو اور انفراسٹرکچر پر حملے کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اہداف ایک شہری علاقے کے وسط میں واقع تھے، حزب اللہ لبنانی شہریوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استحصال کر رہی ہے، حملے سے قبل شہریوں کو خطرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، گولہ بارود کے استعمال میں درستی کو مد نظر رکھا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے باوجود ہوائی اڈا بدستور کام کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں