اسرائیلی وزیر دفاع کی برطرفی پر مظاہرے شروع، نتین یاہو سے استعفے کا مطالبہ

تل ابیب: (دنیا نیوز) وزیر دفاع پر اعتماد کی کمی کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر دیا جس پر مظاہرے شروع ہو گئے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں کے انتظام پر ان پر کوئی بھروسہ نہیں ہے، وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد تل ابیب سمیت متعدد شہروں میں عوام نے احتجاج شروع کر دیا۔

تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، سڑکوں پر موجود سیکڑوں مظاہرین نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے عیلون ہائی وے پر آگ لگا کر ٹریفک کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔

گیلنٹ نے حماس پر فوجی دباؤ جاری رکھنے پر نیتن یاہو کے اصرار پر کھل کر تنقید کی تھی، گیلنٹ کی جگہ وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے نئے وزیر دفاع سے یرغمالیوں کے معاہدے کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں