ٹرمپ کی جیت پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا
دوحہ: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونےپر ردعمل دیتے ہوئے حماس رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے۔
حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہے۔
واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کو حقیقی اور پائیدار امن کی طرف لوٹتے دیکھنا چاہتےہیں اور وہ اس عمل کو اچھے طریقے سے کریں گے تاکہ 5 یا 10 سال بعد دوبارہ سے پرانے حالات واپس نہ آئیں۔