زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: رانا تنویر حسین
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، زرعی شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت میں جدت لانے اور زرعی شعبے کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا چیلنج درپیش ہے، زراعت کےشعبےمیں جدت لانا ہوگی۔