اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق سپیکراسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں۔
اسد قیصر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔