پوری دنیا پاکستان میں ہونے والی لاقانونیت دیکھ رہی ہے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے پوری دنیا پاکستان میں ہونے والی لاقانونیت دیکھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اب ہم یہ سب مزید نہیں ہونے دیں گے، ہم اب احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظر پاکستان پر ہے، پاکستان میں جو لاقانونیت چل رہی ہے یہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، تمام ممالک بھی اس سے آگاہ ہیں ۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کو اٹھایا گیا، عوام سے گزارش ہے کہ اب اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں