لبنان کے نگران وزیراعظم 11 نومبر کو سعودیہ میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
بیروت: (ویب ڈیکس) شاہ سلمان کی دعوت پر لبنان کے نگران وزیراعظم 11 نومبر کو سعودی عرب پہنچیں گے۔
لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے عرب سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، عرب سربراہی اجلاس ریاض میں 11 نومبر سے ہوگا، اجلاس میں فلسطین و لبنان میں اسرائیلی جنگ کے حوالے کے سے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری نے نگران وزیراعظم لبنان نجیب میقاتی کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے دعوت نامہ پہنچایا ہے۔
دعوت نامہ میں لکھا گیا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس میں فلسطین و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عرب و اسلامی یکجہتی کی کوششوں کی توثیق کی جائے گی، نیز مسئلہ فلسطین کے حل کو یقینی بناتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔