سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

برازیلیا: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی، اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الداود نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں