اسرائیل جنگ بندی معاہدے کیلئے نئی شرائط عائد کرنے سے باز رہے: حماس

تل ابیب: (ویب ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے نئی شرائط عائد کرنے سے باز رہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل نئی نئی شرائط عائد نہ کرے، اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، کمال عدوان ہسپتال کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، اسرائیل نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیوں سے ہسپتال کا محاصرہ کیا اور انہیں ریموٹ کنڑول سے اڑا دیا، دھماکوں سے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے، ہسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں