رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پوپ فرانسس سے ملاقات، مشترکہ امور پر تبادلہ خیال
ویٹیکن: (ویس ڈیسک) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ نے گزشتہ روز ویٹیکن آفس میں کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔
رابطہ عالم اسلامی کے آفیشل اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکا اور برطانیہ میں رابطہ کے سی ای او معاذ العمری نے ایکس پر لکھا ہے کہ یہ ملاقات مذہبی سفارتکاری کی ایک بہترین مثال ہے، مذہبی رہنماؤں کو کمیونٹیز کے درمیان افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے کے لئے زیادہ مؤثر طریقے سے تعاون کرنا چاہئے۔