قطر نے دمشق میں 13 سال بعد دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا

دمشق: (ویب ڈیسک) قطرنے شام کے دارالحکومت دمشق میں 13 سال بعد دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھول دیا جو خانہ جنگی کے آغاز پر بند کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے پر قطر کا پرچم لہرا دیا گیا، قطر، ترکیہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے اس ماہ باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔

واضح رہے کہ متعددغیرملکی حکومتیں شام میں نئی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں