جڑانوالہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
جڑانوالہ: (دنیا نیوز) جڑانوالہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ 3 فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ سید والا روڈ پر پانچ مسلح ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مار کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ 3 ڈاکو فرارفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں کی شناخت علی حیدر اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے، دوران تفتیش دونوں نے متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔