متحدہ عرب امارات کا دوسرا بحری جہاز 3 ہزار ٹن امدادی سامان لیکر بیروت روانہ

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دوسرا بحری جہاز لبنان کےلیے روانہ کیا ہے جس پر تین ہزار ٹن امدادی سامان لدا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جبل علی پورٹ سے بیروت کے لئے روانہ کیا گیا جو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سال اکتوبر میں لبنانی متاثرین کے لئے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بحری جہاز پر خوراک، موسم سرما کے ملبوسات، خواتین اور بچوں کی اشیا سمیت ضروری امداد سامان لداہے، بیان میں کہا گیا کہ ڈونر ایجنسیوں، انسانی ہمدردی کے اداروں سے امدادی سامان لے کر جانے والا یہ دوسرا بحری جہاز ہے جو رواں ماہ کے آخر تک بیروت پہنچے گا۔

یہ امداد لبنان میں جاری بحران کے دوران امارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل انسانی امداد کا حصہ ہے، اس کے علاوہ اب تک 14 طیاروں کے ذریعے 610 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔

واضح رہے امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں