غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 27 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری، غزہ کی پٹی میں رات بھر اسرائیلی حملوں میں 27فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روزاسرائیلی فورسز کے حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، شہداکی مجموعی تعداد 48ہزار 577 ہوگئی جبکہ 1لاکھ 12ہزار 41 فلسطینی زخمی ہیں۔
وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی رکن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک سول ڈیفنس کے 103 کارکن شہید ہوگئے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، جب دستخط شدہ معاہدے موجود ہوں تو نئے معاہدوں کی ضرورت نہیں ہے۔