اسرائیل کی سفاکیت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید کر دیئے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا، غزہ میں سفاکیت جاری رہی، اسرائیل کے حملوں میں مزید38 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں17فلسطینیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، شمالی غزہ میں فلسطینی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ادھراقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی قبضے اور جبر کے خلاف 2قراردادیں منظور کر لیں۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے کہاکہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو مظالم سے نہ دبایا جائے، اسرائیل کا فلسطین پرقبضہ غیر قانونی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں