حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طے

غزہ: (دنیا نیوز) حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا۔

اسرائیلی نژاد امریکی شہری کی رہائی کے باوجود فلسطینیوں پر جاری مظالم میں کمی نہ آ سکی، اسرائیلی فورسز کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری جاری رہی۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں39 فلسطینی شہید ہوگئے، جبالیہ کے سکول پر حملےمیں17 فلسطینی شہید ہوئے، المواصی میں قائم عارضی خیمہ بستی میں بھی تین فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 862 ہوگئی،1 لاکھ 19 ہزار 648 زخمی ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں