سکھ فار جسٹس کا ٹرمپ کو خط، بھارت کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا۔
سکھ فار جسٹس نے بھارت کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا، خط میں کہا بھارتی ایجنسیاں بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث ہیں، بھارت میں سکھوں پر سیاسی و مذہبی جبر کیا جا رہا ہے، بھارت کو سفری اور امیگریشن پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
سکھ فار جسٹس نے صدر ٹرمپ سے سکھ برادری کو پابندیوں سے استثنیٰ کی سفارش کردی، بھارتی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں پر ویزا فراڈ کا الزام بھی لگایا۔