ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال سے خوفزدہ نہیں: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے خوفزدہ نہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، ایران عوامی سطح پر کچھ اور امریکا سے کچھ اور بات کررہا ہے، صدر ٹرمپ نے ایران میں انٹرنیٹ کے معاملے پر ایلون مسک سے بات کی ہے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں عبوری حکام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے، وینزویلا کے ساتھ توانائی کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاملات سفارت کاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو فوجی طاقت استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا میں عبوری حکام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں