سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے برطانوی بحریہ نے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کروا دیا
لندن: (دنیا نیوز) سمندر میں خطرات سے نمٹنے کیلئے برطانوی بحریہ نے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کروا دیا جس نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔
رائل نیوی برطانیہ کے مطابق خود کار ہیلی کاپٹر کو پروٹیئس کا نام دیا گیا ہے، اور یہ ہیلی کاپٹر 60 ملین پاؤنڈ (تقریباً 80 ملین ڈالر) کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
برطانوی رائل نیوی نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو دفاعی اور فضائی ٹیکنالوجی کی کمپنی لیونارڈو نے تیار کیا ہے، پروٹیئس کو آبدوز شکن کارروائیوں، سمندری گشت اور زیرِ آب اہداف کی نگرانی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔