غزہ بھر میں اسرائیلی حملے جاری، جنگ بندی کے باوجود درجنوں فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ بھر میں صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں، اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود درجنوں فلسطینی شہید کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک 464 فلسطینی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اکتوبر 2023 سے غزہ میں شہدا کی تعداد 71 ہزار 353 ہوگئی۔

شدید سردی کے باعث ایک اور نومولود جان نے دم توڑ دیا، رواں موسم میں 7 بچوں سمیت 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 71 ہزار سے 548 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

جنگ کے بعد غزہ کے انتظام کیلئے فلسطینی کمیٹی نے قاہرہ میں کام شروع کر دیا، امریکی صدر کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں ٹونی بلیئر سمیت اہم شخصیات شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اردوان اور السیسی کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت دے دی، جیرڈ کشنر، مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف بورڈ آف پیس کا حصہ ہونگے۔

اسرائیل کی جانب سے امداد پر پابندیوں سے حالات مزید بدتر ہوگئے، غزہ میں انسانی بحران شدید ہو گیا، تنظیموں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں